28th Feb 2013 New Karachi Town News & Picture

28th Feb 2013 New Karachi Town News & Picture




ہم نصابی تعلیمی سرگرمیاں طلبہ ء و طالبات کی ذہنی نشو نما بڑھانے میں معاون و مدد گار ہوتی ہیں۔آفاق سعید

مورخہ؛۔ ۲۸/فروری ۲۰۱۳ ؁

ہم نصابی تعلیمی سرگرمیاں طلبہ ء و طالبات کی ذہنی نشو نما بڑھانے میں معاون و مدد گار ہوتی ہیں ان خیالات کا اظہار نیو کراچی ٹاؤن آفاق سعید نے ٹاؤن کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج سیکٹر الیون آئی نارتھ کراچی میں منعقد ہونے والی تقریری مقابلے "بعنوان " ہم اپنے آباو اجداد سے بہتر ہیں۔ کے موقع پر کیا انہوں نے کیا کہ طلبہء و طالبات نے قرارداد کے حق اور مخالفت میں بہترین دلائل دیتے ہوئے تقاریر کیں جو قابل ستائش ہیں انہوں نے شاندار تقریر کے انقعاد پر پروفیسر غزالہ جلیل ،عمران چشتی ،عابد علی امنگ و دیگر کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلبہء و طالبات میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں استائدہ کا کردار بہت ہی اہم ہوتا ہے ۔
دونو ں اطراف کی تقریروں سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ نوجوان نسل میں مثبت سوچ پروان چڑھ رہی ہے جو کہ بہت ہی خوش آئندہ ہے تقریب سے ڈائریکٹر میونسپل ریگولیشن نیو کراچی ٹاؤن شمعونہ صدف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقابلے میں شریک کالجوں کے طلبہء و طالبات کو ان کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیاں بہترین انداز میں جاری رکھیں گے تقریب میں ٹی او آئی ایس اقبال خان،ٹی او فنانس حبیب راجپوت ،ڈی ٹی او سینی ٹیشن حسام جلالی،ایم وی آئی ندیم حیدر اور ڈی ٹی او انفارمیشن ابو ظفر بھی موجود ہیں



22nd Feb 2013 New Karachi Town News & Picture

22nd Feb 2013 New Karachi Town News & Picture





شہرقائد کی تعمیر و ترقی و خو شحالی کے لئے شب و روز کوشاں ہیں: جمال احمد 

مورخہ؛۔ ۲۲/ فروری ۲۰۱۳ ؁

کراچی ( ) ٹاؤن کی تعمیر و ترقی و خوشحالی کے لئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد نے ایڈمنسٹریٹر نیو کراچی ٹاؤن آفاق سعید کے ہمراہ نارتھ کراچی 3000 روڈ پر انڈا موڑ سے محمد شاہ قبرستان تک برساتی نالے کی تعمیر کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ،(ٹی او آئی ایس) اقبال احمد،(ڈی ٹی او پارک )اکبر حسین ، (ایم وی آئی) ندیم حیدر،اور ڈی ٹی او انفارمیشن ابو ظفر بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ رکن صوبائی اسمبلی نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ شہر قائد میں جاری ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کیا جائے ۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نیو کراچی ٹاؤن آفاق سعید نے کہا کہ علاقے میں برساتی نالے کی تعمیر سے علاقے میں برساتی پانی کی نکاسی میں مدد ملے گی اور عوام کی پریشانیوں میں کمی واقع ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ وہ اور ان کی پوری ٹیم حق پرست رکن صوبائی سمبلی کے تعاون سے ٹاؤن کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہے۔ 


21st Feb 2013 New Karachi Town News & Picture

21st Feb 2013 New Karachi Town News & Picture





نیوکراچی ٹاؤن کوپھولوں ، اور ہرے بھرے پارکوں کا گہوارہ بنادیا جائے گا: آفاق سعید کا عزم

کھلے میدانوں کو ہموار کر کے کھیل کے قابل بنایا جائے دورے کے موقع پر افسران کو ہدایت 

مورخہ؛۔ ۲۱/فروری ۲۰۱۳ ؁

کراچی ( ) ایڈمنسٹریٹرنیوکراچی ٹاؤن آفاق سعید نے کہا ہے کہ ٹاؤن کو صاف و شفاف ٹاؤن بنانے کے ساتھ ساتھ نیو کراچی ٹاؤن میں واقع کھیلوں کے میدانوں کو بھی بچوں کے کھیلنے کے لئے ہموار کیا جارہا ہے ۔آفاق سعید نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کو پھولوں ، ہریالی اور ہرے بھرے باغات کا گہوارہ بنادیا جائے گا، وسائل کی کمی کو نظرانداز کرتے ہوئے افرادی قوت کے صحیح استعمال سے ٹاؤن کی ہر یوسی میں ہریالی کو پھیلایا جارہاہے تاکہ نیوکراچی صاف و شفاف ،ہرا بھرا سرسبز اور پھولوں سے مہکتا ٹاؤن بن جائے۔ وہ نیوکراچی ٹاؤن کے مختلف ،پارکوں اور کھیل کے میدانوں میں بیوٹی فیکیشن کے کاموں کے معائنے کے موقع پر محکمہ باغات کے افسران و کارکنان سے گفتگو کررہے تھے۔ آفاق سعید نے محکمہء پارک سے متعلق افراد کو ہدایت کی کہ نیوکراچی ٹاؤن کی ہر گرین بیلٹ کو واقعئی سرسبز بنانے میں کوئی کسر اُٹھانہ رکھی جائے۔ جبکہ پارکوں میں گھاس کو سرسبز اور پیڑوں کو ہرا بھرا رکھا جائے۔جبکہ پھولوں کے پودے کیاریوں میں لگا کر پارکس کو خوبصورت ، خوشبو سے مہکتا اور رنگین بنایا جائے۔ واضح رہے کہ نیوکراچی ٹاؤن میں واقع پارکوں اور گرین بیلٹس میں ہریالی اور پارکس میں پھولوں کے پودے لگاکر ماحول کوخوشگوار او ر بہتر بنایا جارہا ہے۔ جبکہ آئندہ ماہ پھولوں کی نمائش کے لئے بھی ٹاؤن میں قائم نرسریز میں پھولوں کے پودے تیار کئے جارہے ہیں، ایڈمنسٹریٹر وسائل کی کمی کے باوجود افرادی قوت کو بہتر منصوبہ بندی کے تحت استعمال کرکے ٹاؤن میں پھولوں کی نمائش کے لئے بھر پور انتظامات کررہے ہیں ۔امید کی جاسکتی ہے کہ آفاق سعید نیوکراچی کو پھولوں سے مہکتا اور ہریالی سے سرسبز و شاداب ٹاؤن بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔