14th Feb 2013 New Karachi Town News & Picture

14th Feb 2013 New Karachi Town News & Picture






آمد ورفت کے ذرائع ، اور صفائی کا نظام شہروں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں:آفاق سعید

شہریوں کو بہتر شہری سہولتوں کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لارہے ہیں 

مورخہ: ۱۴؍ فروری ۲۰۱۳ء 

کراچی ( ) ایڈمنسٹریٹر نیو کراچی ٹاؤن آفاق سعید نے کہا ہے کہ مفاد عامہ کے کاموں کو ترجیح بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جارہا ہے نیو کراچی ٹاؤن کو ماڈل ٹاؤن بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لارہے ہیں۔وہ یونین کونسل نمبر ۶ سیکٹر الیون ڈی میں جاری روڈ کارپٹنگ کے کام کامعائنہ کررہے تھے۔آفاق سعید نے مزید کہا کہ آمد ورفت کے ذرائع اور صفائی کا نظام شہروں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،تجارتی اشیا ء کی ترسیل اور عوام کی روزمرہ آمد ورفت میں اچھی سڑکیں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ جبکہ پانی کی فراہمی، اور نکاسی آب کا بہتر نظام شہریوں کے مزاج اور رہن سہن پر بہتر اثرات مرتب کرتا ہے،۔اس موقع پر ٹی او (آئی ایس ) اقبال احمد خان ، ڈی ٹی او (بی اینڈ آر) نازش رضا، عبدالمجید اور نیو کراچی سیکٹر ذمہ دارا ابراہیم شیخ اور ڈی ٹی او انفارمیشن عالمگیر سیفی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ہر وہ شہری سہولت مہیا کرنا ہمارا فرض ہے اور بہتر شہری زندگی گزارنے کے لئے ضرور ی ہے، کچی آبادیوں کو بھی وہ سہولیات مہیا کی جارہی ہیں جو پوش آبادیوں کو حاصل ہیں۔اس موقع پر انجینئرز اور ٹھیکیدار وں نے ترقیاتی پروجیکٹس میں استعمال کئے جانے والے مٹیریل کے معیار کے بارے میں 
ایڈمنسٹر یٹرآفاق سعیدکو تفصیلات فراہم کیں ۔ ایڈمنسٹر یٹر نے سڑک کی تعمیر میں معیار کو اولین اہمیت دینے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ معیاری سڑکیں نہ صرف عوام کو آمد ورفت کی بہتر سہولت فراہم کرتی ہیں بلکہ تاجروں اورصنعت کاروں کو انکی مصنوعات ایک علاقے سے دوسرے علاقے اور ایک شہر سے دوسرے شہرمنتقل کرنے میں اہم کردا راداکرتی ہیں ۔جبکہ پینے کے پانی کی فراہمی اور نکاسئی آب کا فول پروف نظام شہریوں کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔


No comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.