21st Feb 2013 New Karachi Town News & Picture

21st Feb 2013 New Karachi Town News & Picture





نیوکراچی ٹاؤن کوپھولوں ، اور ہرے بھرے پارکوں کا گہوارہ بنادیا جائے گا: آفاق سعید کا عزم

کھلے میدانوں کو ہموار کر کے کھیل کے قابل بنایا جائے دورے کے موقع پر افسران کو ہدایت 

مورخہ؛۔ ۲۱/فروری ۲۰۱۳ ؁

کراچی ( ) ایڈمنسٹریٹرنیوکراچی ٹاؤن آفاق سعید نے کہا ہے کہ ٹاؤن کو صاف و شفاف ٹاؤن بنانے کے ساتھ ساتھ نیو کراچی ٹاؤن میں واقع کھیلوں کے میدانوں کو بھی بچوں کے کھیلنے کے لئے ہموار کیا جارہا ہے ۔آفاق سعید نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کو پھولوں ، ہریالی اور ہرے بھرے باغات کا گہوارہ بنادیا جائے گا، وسائل کی کمی کو نظرانداز کرتے ہوئے افرادی قوت کے صحیح استعمال سے ٹاؤن کی ہر یوسی میں ہریالی کو پھیلایا جارہاہے تاکہ نیوکراچی صاف و شفاف ،ہرا بھرا سرسبز اور پھولوں سے مہکتا ٹاؤن بن جائے۔ وہ نیوکراچی ٹاؤن کے مختلف ،پارکوں اور کھیل کے میدانوں میں بیوٹی فیکیشن کے کاموں کے معائنے کے موقع پر محکمہ باغات کے افسران و کارکنان سے گفتگو کررہے تھے۔ آفاق سعید نے محکمہء پارک سے متعلق افراد کو ہدایت کی کہ نیوکراچی ٹاؤن کی ہر گرین بیلٹ کو واقعئی سرسبز بنانے میں کوئی کسر اُٹھانہ رکھی جائے۔ جبکہ پارکوں میں گھاس کو سرسبز اور پیڑوں کو ہرا بھرا رکھا جائے۔جبکہ پھولوں کے پودے کیاریوں میں لگا کر پارکس کو خوبصورت ، خوشبو سے مہکتا اور رنگین بنایا جائے۔ واضح رہے کہ نیوکراچی ٹاؤن میں واقع پارکوں اور گرین بیلٹس میں ہریالی اور پارکس میں پھولوں کے پودے لگاکر ماحول کوخوشگوار او ر بہتر بنایا جارہا ہے۔ جبکہ آئندہ ماہ پھولوں کی نمائش کے لئے بھی ٹاؤن میں قائم نرسریز میں پھولوں کے پودے تیار کئے جارہے ہیں، ایڈمنسٹریٹر وسائل کی کمی کے باوجود افرادی قوت کو بہتر منصوبہ بندی کے تحت استعمال کرکے ٹاؤن میں پھولوں کی نمائش کے لئے بھر پور انتظامات کررہے ہیں ۔امید کی جاسکتی ہے کہ آفاق سعید نیوکراچی کو پھولوں سے مہکتا اور ہریالی سے سرسبز و شاداب ٹاؤن بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔


No comments:

Post a Comment

Note: only a member of this blog may post a comment.